کرونا وائرس جنگلی جانور پینگولن سے انسان میں منتقل ہوا پینگولن بڑی تعداد میں پاکستان سے چین بھیجے جاتے ہیں ‘ چین میں انتہائی مہنگا اور کھانے میں پسندیدہ جانور ہے
کرونا وائرس پینگولن نامی جانور سے انسانوں میں منتقل ہوا‘ پینگولن پاکستان سے کثیر تعداد میں چین برآمد کیا جاتا ہے۔ انڈیپنڈنٹ اردو پر جاری ایک رپورٹ کے مطابق چینی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پینگولن نامی جانور سے کرونا وائرس انسان میں منتقل ہوا۔چین کے شہر ووہان میں موجود جنگلی جانوروں کی منڈی سے پہلا مریض سامنے آیا۔
پہلے کہا گیا کہ کرونا وائرس سوروں سے انسان میں منتقل ہوا، پھر چمگادڑوں کو اس کی وجہ قرار دید یا گیا، لیکن اب خیال کیا جا رہا ہے کہ جنگی جانور پینگولن کے ذریعہ سے یہ وائرس انسانوں تک منتقل ہوا۔ چینی سائنسدانوں نے پینگولن میں موجود وائرس کے جنیاتی مواد کا موازنہ جب کرونا سے کیا تو اس میں 99 فیصد اشراک پایا گیا۔
(جاری ہے)
یہ بات بھی قابل غور رہے کہ پینگولن کا گوشت مہنگا اور چین میں انتہائی شوق سے کھایا جا تا ہے۔
چین پینگولن پاکستان سمیت دنیا بھر سے درآمد کرتا ہے۔ پاکستان سے پینگولن کی غیر قانونی سمگلنگ میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں پینگولن تقریباََ 25 ہزار کا بکتا ہے تاہم چین میں پہنچ کر اس کی قیمت میں حیرت انگیز تور پر اضافہ ہو جاتا ہے جو تقریباََ دس لاکھ روپے میں فروخت ہوتا ہے ، اسکے جسم پر چلکوں کی قیمت ساڑھے چار لاکھ ہے۔ واضح رہے 10 فروری کو وفاقی حکومت نے جان لیوا کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل پر عالمی اداروں سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی اداروں نے نیشنل ایکشن پلان پر تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت آئندہ چند روز میں صوبوں اور دیگر فریقین سے مشاورت کرے گی۔ دوسری جانب چین سے آنے والی پرواز میں 5 مشتبہ افراد میں کرونا وائرس کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ نے 5 مشتبہ افراد کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کردیا ہے۔
Comments
Post a Comment