کیلی فورنیا ،لاس اینجلس اورپرنسٹن یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس پر تحقیق کی گئی ہے ۔
امریکی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس مختلف چیزوں کی سطح پر کئی دن تک موجود رہ سکتا ہے، کورونا وائرس پلاسٹک پر 2 سے 3 دن، گتے پر 24 گھنٹے اور تانبے کی سطح پر چار گھنٹے تک بر قرار رہ سکتا ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے پر ذرات ہوا میں معلق ہو جاتے ہیں، جو تین گھنٹے تک موجود رہتے ہیں۔
امریکی ماہرین کے مطابق کم میل جول، چہرے کو چھونے، کھانسی یا چھینک کے وقت ٹشو کے استعمال سے جراثیم سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
اصل خبر پڑھیں
Comments
Post a Comment