50 دن چلنے والا اسمارٹ فون وہ بھی سنگل چارج پر
500 دن چلنے والا اسمارٹ فون وہ بھی سنگل چارج پر
بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران بیشتر کمپنیاں فولڈنگ فون اور فائیو جی فونز متعارف کراتی رہیں مگر انرجائزر نے 18000 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس اسمارٹ فون پیش کردیا۔
اور اتنی طاقتور بیٹری کے نتیجے میں اس فون کی موٹائی بھی 3 عام اسمارٹ فونز کے برابر ہوگئی ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سنگل چارج پر لگاتار 48 گھنٹے تک ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ مسلسل کالز کرنے پر بھی بیٹری دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت 90 گھنٹے بعد پڑے گی جبکہ سو گھنٹے موسیقی سن سکتے ہیں۔
اور ہاں اسٹینڈبائی موڈ پر تو اس فون کو 50 دن تک دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔
اس فون کو دیگر ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے بطور پاور بینک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس سے ہٹ کر 6.2 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے والے فون کے دیگر فیچرز بھی کافی بہتر ہیں۔
اس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں اور سیلفی کیمرا پوپ اپ لوڈیول کی شکل میں دیا گیا ہے بلکہ سیلفی کے لیے ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے، جن میں سے ایک 16 اور دوسرا 2 میگا پکسل کیمرا ہے۔
اس فون کے بیک پر 12، 5 اور 2 میگا پکسل پر مشتمل تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے ۔

Comments
Post a Comment